ابنا: رپورٹ کےمطابق اسحاق جہانگیری نے کل تہران میں کہا کہ ایرانی حکومت رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے معین کردہ ریڈ لائنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی طرح کے دباؤ کو قبول کۓ بغیر منطق ، عزت اور استدلال کے ساتھ ایٹمی معاملہ حل کرے گی۔ اسحاق جہانگیری نے مزید کہا کہ جولوگ ایٹمی مذاکرات کو ناکام قرار دے رہے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی اپنے ٹویٹر اکائنٹ میں لکھا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان سمجھوتہ مشکل لیکن ممکن ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کا چوتھا دور آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بدھ سے جمعے کے دن تک ہوا تھا۔
.......
/169